پولیس نے شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی کیوں بڑھائی وجہ سامنے آگئی

ممبئی پولیس نے شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر لیا

(فوٹو؛ اسکرین شاٹ)

پولیس نے بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کے گھر 'منت' کے باہر کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر چند افراد نے اداکار کے آن لائن گیمنگ ایڈز کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی جس پر ممبئی پولیس حرکت میں آگئی۔

مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ شاہ رُخ خان نے آن لائن گیمنگ اور جوا کھیلنے والی سائٹس کا اشتہار کر کے اسے پروموٹ کیا ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے جبکہ یہ جرم ہے اور جوا کھیلنے پر نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا جاتا ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)




مظاہرین کے مطابق یہ سائٹس اور ایپس نوجوانوں کو گمراہ کرتی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی زور دیا کہ مشہور شخصیات کو ایسے اشتہارات نہیں کرنے چاہیں جو نوجوانوں کی گمراہی کا باعث بنیں۔

تاہم ممبئی پولیس نے احتجاج کرنے والے افراد کو حراست میں لے کر شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اجے دیوگن، اکشے کمار اور راکل پریت کو بھی اس طرح کے گمراہ گن اشتہارات کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

 
Load Next Story