نواز شریف ہی عوام کو مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے سے بچائیں گے مریم نواز
نوازشریف کی دی ہوئی ترقی کا عمل نہ روکا جاتا تو آج غریب عوام کی آنکھوں میں آنسو نہ ہوتے، نائب صدر مسلم لیگ (ن)
مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں 16 ماہ کے اندر جس طرح پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا ویسے ہی عوام کو مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے پنجاب ویمن یوتھ ونگ کی رہنماﺅں اور عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 16 ماہ میں جس طرح پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب عوام کو مہنگائی سے بچائیں گے، دُکھ ہے کہ عوام کو مہنگائی، بجلی کے بل میں اضافے جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے عوام کو مہنگائی، دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، وہ ہی ایک بار پھر عوام کو مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے پنجاب ویمن یوتھ ونگ کی رہنماﺅں اور عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 16 ماہ میں جس طرح پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب عوام کو مہنگائی سے بچائیں گے، دُکھ ہے کہ عوام کو مہنگائی، بجلی کے بل میں اضافے جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے عوام کو مہنگائی، دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، وہ ہی ایک بار پھر عوام کو مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی دی ہوئی ترقی کا عمل نہ روکا جاتا تو آج غریب عوام کی آنکھوں میں آنسو نہ ہوتے، آج کے تمام مسائل نے" پروجیکٹ عمران" کے چار سالہ دور فسطائیت سے جنم لیا، عوام کے حقیقی منتخب نمائندے ہی ایک ایسی حکومت کو جنم دیں گے جو مہنگائی کے عفریت کو قابو کر کے ترقی و خوشحالی کے دور کو شروع کرسکے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ انشاء اللہ مہنگائی کے جن کو ویسے ہی بوتل بند کرسکتے ہیں جیسے لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی اور کراچی کی لاقانونیت کو ختم کیا تھا، نوازشریف ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہیں اور وہ ہی تمام مسائل سے چھٹکارا بھی دلا سکتے ہیں۔
نواز شریف وزیراعظم بن کر بجلی سستی کریں گے، خرم دستگیر
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں مسلم لیگ (ن) کا ریکارڈ شاندار ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کاہ کہ 2013 میں قائم ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نےمحمد نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان کو بجلی اور گیس کے بحران سے نکالا اور اپنے دور حکومت میں ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی اج کی مہنگائی کا ذمہ دار وہ ججوں کا ٹولہ ہے جس نے 2017 میں محمد نواز شریف کو نااہل کر کے پاکستان کے معاشی استحکام اور جمہوریت پر کاری ضرب لگائی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ ایک طویل سازش کے بعد عمران خان کو پاکستان کی عوام پر مسلط کیا گیا، 2019 میں عمران خان نے ائی ایم ایف کے ساتھ غریب دشمن اور ترقی دشمن معاہدہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کی حکومت کا کرنسی پر کنٹرول عملا ختم ہو گیا اور عمران حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں مستقل اضافہ ہوتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ جو گردشی قرضہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں 110 ارب روپے سالانہ کے تناسب سے بڑھ رہا تھا وہ عمران خان کے دور میں 350 ارب سالانہ کے تناسب سے بڑھا، جس کے نتیجے میں 31 مارچ 2022 کو پاکستان میں بجلی کا گردشی قرضہ تاریخ کی سب سے زیادہ سطح 2467 ارب روپے تھا۔
انہوں نے کہا کہ محمد شہباز شریف کی قیادت میں 15 جماعتوں پر مشتمل حکومت نےگردشی قرضہ 157 ارب روپے کم کیا جو کہ 30 جون 2023 کو 2310 ارب روپے تھا۔ پاکستان کی بجلی کی پیداوار میں 5000 میگا واٹ کا اضافہ کیا جس کی خاص بات تھر کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کے 2000 میگا واٹ کے نئے منصوبے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے پاکستانی تھر کوئلے سے بننے والی بجلی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل انتہائی اہم اور خوش آئند ہے، ان منصوبوں کا اغاز 2014 میں محمد نواز شریف نے کیا تھا جبکہ یہ منصوبے عمران خان کے دور میں تعطل کا شکار ہوئے اور شہباز شریف کے دور میں مکمل ہو کر پاکستان کو بجلی فراہم کرنا شروع ہو گئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اپریل 2019 میں ائی ایم ایف سے کیے گئے غریب دشمن معاہدے کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں بار بار اضافہ ہوا، بنیادی ذمہ داری آج بھی ثاقب نثار ٹولے پر ہے جس نے پاکستان کو غیر متوازن کرنے میں گھناؤنا کردار ادا کیا - کچھ ججوں کے فیصلوں کی وجہ سے اورنج لائن اور پاکستان کے اہم توانائی کے منصوبے تاخیر کی نظر ہوئے ۔
خرم دستگیر نے کہا کہ اگر 13 جماعتی اتحاد 2022 میں ایک آئینی عمل کے تحت حکومت نہ سنبھالتا تو عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دینا تھا پاکستان کے عوام انشاءاللہ محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کومنتخب کریں گے، ہم ماضی کی طرح مہنگائی کم کریں گے، بجلی سستی کریں گے اور سستی بجلی کے ذرائع پیدا کریں گے اور ایک بار پھر پاکستانیوں کو قیمتوں میں استحکام اور باعزت روزگار فراہم کریں گے جس کے ذریعے وہ اپنے خاندانوں کا پیٹ پال سکیں گے۔