پنجاب پولیس کا افسر منشیات فروشی میں ملوث نکلا چھاپے کے وقت فرار
حساس اداروں نے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 10 کروڑ مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی
لاہور پولیس مین انسداد منشیات کا انچارج ہی منشیات فروشی میں ملوث نکلا، جو حساس ادارے کے چھاپے کے وقت فرار ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس ادارے نے لاہور کے کینٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا جبکہ اُس کا ساتھی ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ موقع سے فرار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے دس کروڑ مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا۔چھاپہ مار ٹیم نے بتایا کہ مفرور ڈی ایس پی مظہر کارکی اگلی سیٹ پر سوار تھا، جس کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
مفرور ڈی ایس پی مظہر اقبال کے خلاف اے این ایف نے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔