موٹر وے زیادتی حادثہ متنازع ڈرامے میں کام کرنے پر حدیقہ کیانی کا ردِعمل آگیا

ڈرامہ ’حادثہ‘ کا 2020 کے موٹر وے حادثے یا کسی کی ذاتی زندگی سے کوئی تعلق نہیں، حدیقہ کیانی

(فائل فوٹو)

موٹر وے زیادتی کیس سے مماثلت رکھنے والے متنازع ڈرامے میں دکھائے گئے مناظر سے متعلق اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی کا بیان سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کے ڈرامے 'حادثہ' کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے اور پیمرا سے اس ڈرامے کے میکرز کے خلاف سخت ایکشن لینے کی اپیل کی جارہی ہے۔

تاہم ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی حدیقہ کیانی نے اِن الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈرامے اور اس کی کہانی کا موٹر وے زیادتی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Load Next Story