کربلا جانے والی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی 10جاں بحق اور 31 زخمی
عراق میں ایرانی زائرین کی بس حادثے میں 31 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
عراق میں زائرین کو لے کر کربلا جانے والی بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرک سے ٹکرانے والی زائرین کی بس ناصریہ سے کربلا جارہی تھی۔ حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کی تیز رفتاری کو بتایا جا رہا ہے۔
تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے ایرانی شہری ہیں جو مقدس مقامات کی زیارت کے لیے عراق پہنچے تھے۔
حادثے کی شکار بس میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے جن میں سے 10 جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں بھی زائرین کی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں ایک مقامی ڈرائیور سمیت 11 ایرانی زائرین جاں بحق ہوگئے تھے۔