سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 233500روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 233500روپے ہوگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر بڑھ کر 1917ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429روپے کا اضافہ ہوگیا۔


اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 233500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 200189روپے کی سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے پر مستحکم رہی۔
Load Next Story