لاہور شاہی قلعے میں زیرتعمیر دیوار گرنے سے مزدورجاں بحق

زخمی مزدوروں کو طبی امداد کیلیےاسپتال لےجایا گیاجہاں جاں بحق ہونےوالےمزدور کی پہچان یاسین کے نام سے ہوئی،ریسکیو ذرائع

فوٹو: ایکسپریس

شاہی قلعے میں تعمیراتی کام کے دوران دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہی قلعے کی بیسمنٹ میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ اسی دوران زیرتعمیر دیوار مزدوروں پر آگری، جس کے نتیجے میں ایک مزدور زخمی ہوگیا جبکہ کئی مزدور زخمی ہوگئے۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی مزدوروں کو نواز شریف اسپتال ایک موریہ پُل لے کر جایا گیا جہاں جاں بحق ہونے والے مزدور کی پہچان یاسین کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی مزدوروں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

 
Load Next Story