کراچی فی کلو چینی کی قیمت 175 روپے تک پہنچ گئی
مافیا نے ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مصنوعی قلت پیدا کر رکھی ہے، نگراں حکومت کارروائی کرے، چیئرمین ریٹیل گروسرزایسوسی ایشن
ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی چینی کی قیمت بے قابو ہوگئی ہے اور شہر قائد میں اس کے نرخ 175 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔
کراچی ریٹیل گروسرز ایسوسی ایسوسی کے چیئرمین فرید قریشی نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی کلو گرام چینی کی تھوک قیمت میں مجموعی طور پر 40روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
فرید قریشی کے مطابق اس اضافے کے نتیجے میں فی کلوگرام چینی کی تھوک قیمت 125روپے سے بڑھ کر 165روپے ہوگئی ہے جبکہ فی کلوگرام چینی کی ریٹیل قیمت بھی 40روپے بڑھ کر 175روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
فرید قریشی نے بتایا کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کے بعد مافیا کی جانب سے یومیہ بنیادوں پر چینی کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مافیاز نے اپنے گوداموں میں چینی کے ذخائر جمع کرکے تھوک مارکیٹوں میں مصنوعی قلت پیدا کر رکھی ہے۔
انہوں نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ چینی مافیا کے خلاف فوری کریک ڈاؤن عمل میں لائے کیونکہ ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے روزمرہ اشیاء کی فروخت بھی گھٹ گئی ہے۔