مہنگی بجلی پر دلچسپ میمز رمیز راجہ بھی پیچھے نہ رہے

حس مزاح کے ساتھ زندگی بہت آسان ہوجاتی ہے، سابق کرکٹر

فوٹو: ٹوئٹر

حالات چاہے کتنے ہی کٹھن کیوں نہ ہوں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی حس مزاح کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

ملک میں جہاں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف شہر شہر مظاہرے جاری ہیں وہیں سوشل میڈیا میمرز اس صورتحال کو مزاحیہ انداز میں اجاگر کررہے ہیں۔

پاکستان کے سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بھی ایسی ہی ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انکی دو تصاویر کو استعمال کرکے سولر استعمال کرنے والوں اور واپڈا کے صارفین میں موازنہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ ٹیمز کی جرسی پر میزبان ''پاکستان'' کا نام نہ ہونے پر فینز آگ بگولہ

رمیز راجہ نے اس میم کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حس مزاح کے ساتھ زندگی بہت آسان ہوجاتی ہے۔ سو بلڈی فنی
Load Next Story