چینی شہر نے 25 سال تک کی دلہن کے لیے نقد انعامی رقم کا اعلان کردیا
چین میں شرح آبادی بڑھانے کے لیے چینگشن کاؤنٹی نوجوانوں کی شادی پر دلہن کو 1000 یوآن دینے کا اعلان کیا ہے
چین میں شادی کا رحجان کم ہوگیا ہے جس کا اثر آبادی میں کمی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ اب چین کے ایک شہر کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 25 سال تک کی عمر والی لڑکی کو شادی کی صورت میں 1000 یوآن دیئے جائیں گے۔
چین میں آبادی کی کمی ایک بحران میں بدل چکی ہے۔ اس کے لیے حکومت نے اجتماعی شادیوں کے علاوہ دیگرانتظامات کئے ہیں۔ تاہم جینگشن کاؤنٹی نے کہا ہے کہ نوبیاہتا جوڑے کی دلہن کو 25 برس یا اس سے کم عمر ہونے پر انعامی رقم دی جائے گی جو 137 امریکی ڈالر دیئے جائیں گے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو شادی کی جانب مائل کرنا ہے بالخصوص اس عمر میں جس میں وہ زیادہ سے زیادہ اولاد پیدا کرسکیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں عمر کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔
جینگشن انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ بچے کی دیکھ بھال، تعلیم اور دیگر مراحل میں بھی سبسڈی اور حکومتی امداد سے معاونت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سال چین کی اوسط شرح پیدائش میں 1986 سے کمی واقع ہورہی ہے جو 2022 میں 68 لاکھ تک کم ہوئی تھی۔ وجہ یہ ہے کہ خواتین شادی نہیں کررہیں اور شرح پیدائش کم ہورہی ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ والدین کے پاس بچوں کی پرورش اور تعلیم کےلیے مناسب وسائل کی شدید قلت ہے۔
دوسری جانب تیزرفتار زندگی سے نوجوان شادی سے بھی کترارہے ہیں۔