قیوم آباد ندی کے قریب سے 5 ڈاکو گرفتار اسلحہ برآمد
ملزمان نے 4 مئی کو لوٹ مار کے دوران خاتون کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا
اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے قیوم آباد ندی کے قریب سے ڈکیت گروہ کے 5 کارندوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان نے 4 مئی کو لوٹ مار کے دوران خاتون کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا، ابراہیم حیدری تھانے کے لاک اپ سے فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر قیوم آباد کاز وے ندی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان حمزہ علی عرف ریمبو ، زاہد حسین عرف خالو ، محمد طارق عرف راجو ، برکت بگٹی اور شاہنواز بگٹی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 نائن ایم ایم پستول ، 2 تیس بور پستول، ایک کاربائن گن اور متعدد گولیاں برآمد کرلیں ، پولیس کے مطابق ملزمان کافی عرصہ سے کورنگی اور قیوم آباد ندی کے بند پر دیدہ دلیری سے ناکہ بندی کر کے لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے ،وہ سہ پہر اور شام کے وقت کورنگی اور قیوم آباد ندی کے بندکے اطراف ندی سے متصل کھیتوں میں آکر چھپ جاتے تھے اور ات کا اندھیرا ہوتے ہی بند کے دونوں اطراف آنے جانے والی گاڑیوں کو لوٹتے تھے ،ملزمان ایک وقت میں 14سے 15 وارداتیں کرتے تھے۔
ملزمان پستولوں ، رائفلوں اور شب مشین گنوں سے مسلح ہوتے تھے اور واردات کے دوران گاڑیوں کو روکنے کے لیے پولیس کی پی کیپ استعمال کرتے تھے ، ملزمان نے 4 مئی کو قیوم آباد بند پر گاڑیوں کو قطار میں کھڑا کر کے لوٹ رہے تھے کہ اس دوران وہاں ٹویوٹا وین روٹ KL پہنچی جس میں 8سے 10 لوگ پر مشتمل فیملی سوار تھی جو کہ سی ویو سے تفریح کے بعد اپنے گھر کورنگی جارہے تھے کہ وین کے ڈرائیور نے ڈاکوؤں کو ناکہ لگائے دیکھ کر وین بھگانے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کی جس سے وین میں سوار 48 سالہ سعیدہ بانو ہلاک ہوگئی جبکہ اس کی بھانجی اونشا خوف کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی تھی۔
مذکورہ واقعے کا مقدمہ کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درج ہے ،ملزم حمزہ علی اور محمد طارق اس سے پہلے بھی ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ اس گروہ کا سرغنہ محرم جمالی اور دیگر ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں ، نیو کراچی پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر11/A میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے 2 کارکن سلطان پٹھان اور محمد حفیظ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے2 ٹی ٹی پستول اور 10 رائونڈ برآمد کرلیے ، ملزمان نے دوران تفتیش 50 سے زائد فیکٹریوں سے بھتے لینے کا انکشاف کیا ہے ، ابراہیم حیدر تھانے کی لاکپ سے 3 مئی کو فرار ہونے والے والے ملزم نذیر احمد ولد عبدالمجید کو علی بروہی گوٹھ میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈکیتی کی واردات میں گرفتار ہوا تھا ۔