یونان کا جزیرہ جہاں گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد ہے
گاڑیوں کے شور اور ہارن سے اکتائے ہوئے لوگ اب گھوڑوں اور خچروں پر سفر کرنا پسند کرتے ہیں
یونان کا ایک خوبصورت جزیرہ 'ہائیڈرا' ہے جہاں فائربریگیڈ اور ایمبولینس کو چھوڑ کر عام گاڑیوں پرمکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اطراف میں نیلگوں پانی، صاف ستھری سفید گلیاں اور سڑکیں اور خوشبودار پھولوں والے اشجار یہاں کا حسن ہے۔ لیکن کاروں کی وجہ سے یہاں شور پیدا ہورہا تھا اور آلودگی سے شہر کا حسن متاثر ہورہا تھا۔ لیکن اب یہاں گھوڑوں کے ٹاپوں کی آواز آتی ہے۔ پھر تنگ گلیوں میں گاڑی چلانا اور بھی دشوار ہوگیا تھا۔
ہائیڈرا میں کاروں پر مکمل پابندی عائد ہے جسے قانونی حیثیت دیدی گئی ہے۔ 2500 نفوس والے اس جزیرے کے سمندری راستے پر پہنچتے ہیں جگہ جگہ گھوڑے، گدھے اور خچر دکھائی دیں گے جو آپ کو منزل تک پہنچاتے ہیں۔ یہاں کے لوگ بھی اپنے کاروبار پر اسی سواری کی بدولت جاتے ہیں۔
جزیرے پر پتھروں سے بنے روایتی گھر ایک طلسم کدے کا روپ پیش کرتے ہیں۔ سیاحوں کے مطابق یہ ایک ایسی جگہ ہے جو آپ کو وقت سے آزاد کرکے ماضی میں لے جاتی ہے۔ یہاں کے افراد کاروں سے خلاصی کے بعد بہت ہی پرسکون اور خوش ہیں۔
اسی طرح کئی افراد نے سیاحوں کے لیے گھوڑے پالے ہیں جو انہیں جزیرے کی سیرکراتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیاحوں کو گھوڑا چلانے اور دوڑانے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
یہاں آنے والے سیاح بہت ہی مسرور ہیں اور وہ اس سفر کو برسوں یاد رکھتے ہیں۔