گووندا نے بلاک بسٹر فلم ’غدر‘ میں کام سے انکار کیوں کیا وجہ سامنے آگئی

فلم میں تارا سنگھ کے کردار کیلئے گووندا کو باضابطہ دعوت نہیں دی گئی تھی، ڈائریکٹر انیل شرما

فوٹو : فائل

بالی وڈ بلاک بسٹر فلم 'غدر1' اور 'غدر2' کے ڈائریکٹر انیل شرما نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار گووندا نے ہندو مسلم تنازعہ کی وجہ سے فلم میں کام سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا سے تازہ گفتگو میں فلم ڈائریکٹر کا کہنا تھا فلم میں تارا سنگھ کے کردار کیلئے گووندا کو باضابطہ دعوت نہیں دی گئی تھی اور جب انہیں مختصر کہانی سنائی گئی تو انہوں نے انکار کردیا۔


انیل شرما کے مطابق ان کے نظر 'غدر' کے مرکزی کردار کیلئے شروع سے سنی دیول پر تھی کیوں کہ وہ ایک پنجابی اداکار سے فلم میں کام لینا چاہتے تھے۔

ڈائریکٹر کے مطابق ایک دن انہوں نے فلم کی کہانی گووندا کو بتائی تو اداکار سمجھے کہ وہ فلم میں اداکار سے کام کروانا چاہتے ہیں لیکن ہندو مسلم تنازعہ کی وجہ سے انہوں نے فوری طور پر انکار کردیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مختصر سی گفتگو سے گووندا کو یہ غلط فہمی ہوئی انہیں فلم کا کردار آفر کیا گیا تھا حالاں کہ ایسی بات نہیں تھی۔
Load Next Story