ایلون مسک کا ایکس پر ویڈیو آڈیو کال فیچر متعارف کرانے کا اعلان

ایلون مسک نے نئے فیچرز کے متعلق اعلان ایکس پر ایک پوسٹ میں کیا

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے سربرہ ایلون مسک نے ویڈیو اور آڈیو کال فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

جمعرات کو ایکس سربراہ کی جانب سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ نئے فیچرز کے لیے صارفین کو فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ ایپل کے آئی او ایس، گوگل کے اینڈرائیڈ اور پرسنل کمپیوٹر پر دستیاب ہوگا۔
Load Next Story