بینظیر قتل کیس اسپیشل پراسیکیوٹر کا عدالت آنے سے انکار
پراسیکیوٹرکی عدم پیشی کے باعث 5گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ نہیں کئے جاسکے
سابق وزیراعظم بینظیربھٹو قتل کیس میںایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر چوہدری اظہرنے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی تک عدالت میںپیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔ پراسیکیوٹرکی عدم پیشی کے باعث 5گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈنہیں کیے جاسکے۔
گزشتہ روز راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔ ضمانت پر رہا پولیس افسران سعود عزیز، سابق ایس پی راول ٹاؤن خرم شہزاد اپنے وکلاکے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے چوہدری اظہر کی عدم حاضری پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت میں چوہدری اظہر کا تحریری موقف پیش کیا گیا جس میں انھوں نے کہا کہ فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی تک عدالت میںپیش نہیں ہوسکتا۔ پرویزمشرف کے وکیل جاوید صفدر نے کہاکہ 3روز قبل ممبئی حملہ کیس میں چوہدری اظہر اسلام آباد میں پیش ہوئے تو یہاں کیوں نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پراسپیشل پراسیکیوٹر کو حاضر ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیاکہ انھیںمکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے اور سماعت ملتوی کرتے ہوئے مزید 5 گواہوں کوبھی طلب کرلیا ہے۔