جیسے ہوں ’سوکن‘ ایک دوسرے کی
فلم انڈسٹری وہ جگہ ہے، جہاں دلوں میں منافقت رکھتے ہوئےایک دوسرے سے دوستی کے بلندبانگ دعوے کیے جاتے ہیں
دوستی ایک ایسا انمول اور پاکیزہ جذبہ ہے جو اپنی پہچان خود کرواتا ہے کیوں کہ ایک اچھا دوست وہی ہوتا ہے جو مصیبت اور مشکل کے وقت کام آئے۔
برے وقت پر ساتھ چھوڑ جانے والا سچا دوست کبھی نہیں ہو سکتا ۔ شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا میں اس جذبے اور رشتے کی قدر ومنزلت کچھ خاص نہیں ہے اور یہاں یہ مشہور شعر بالکل صحیح ثابت ہوتا ہے، ''دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف، اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی''، کیوں کہ فلم انڈسٹری وہ جگہ ہے، جہاں دلوں میں منافقت رکھتے ہوئے مگر چہرے پر جبری مسکراہٹ سجائے ایک دوسرے سے دوستی کے بلندبانگ دعوے کیے جاتے ہیں، لیکن اندر ہی اندر ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
حسد اور رقابت دو ایسے منفی جذبے ہیں جو فلم انڈسٹری میں دوستی جیسے خالص جذبے کو پنپنے نہیں دیتے۔ جو دوست آج جان نچھاور کررہے ہیں کل کس وجہ سے دشمن بن جائیں اس کا کچھ پتا نہیں ۔ مرد حضرات تو ایک طرف بولی وڈ کی حسین اور دل کش اداکارائیں اس جذبے سے خالی نظر آتی ہیں۔ یہاں ہم کچھ ایسی اداکاراؤں کا تذکرہ کر رہے ہیں جو فلم انڈسٹری میں کبھی ایک دوسرے کی دوست نہ بن پائیں:
دپیکا پاڈوکون اور کترینہ کیف:
دپیکا اس وقت اپنے کیریر کے عروج پر ہے اور اسے بولی وڈ کی نمبرون اداکارہ بھی کہا جا رہا ہے۔ دوسری طرف کترینہ کی باکس آفس ویلیو میں تھوڑی کمی آئی ہے، کیوںکہ باکس آفس پوزیشن دیکھتے ہوئے کئی فلم ساز دپیکا سے رجوع کررہے ہیں۔ یہ پیشہ ورانہ رقابت ان دونوں اداکارائو ں کو ایک دوسرے کا حریف بنائے ہو ئے ہے، تو دوسری طرف دپیکا کی پہلی محبت رنبیر کپور کے ساتھ کترینہ کے بڑھتے ہوئے تعلقات بھی ان دونوں ایکٹریسز کے درمیان تنائو کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ رنبیر اور دپیکا ایک دوسر ے کو بے حد پسند کرتے تھے اور شادی بھی کرنا چاہتے تھے، لیکن جب رنبیر نے کترینہ کے ساتھ پہلی بار فلم ''عجب پریم کی غضب کہانی'' کی تو اسی وقت رنبیر کترینہ کی زلفوں کا اسیر ہو گیا اور اس نے دپیکا سے اپنی دوستی ختم کرلی اور کترینہ کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے بہت ممکن ہے کہ وہ دونوں شادی بھی کرلیں ۔ یہ ایک بڑی اہم وجہ ہے جس کی بنا پر ان دونوں اداکارائوں کے درمیان دوستی کا خالص رشتہ استوار نہیں ہوسکتا۔
ایشوریا رائے بچن اور سشمیتا سین:
بولی وڈ کی ان دو حسین بیوٹیز کے درمیان چپقلش کا آغاز اس وقت ہوا جب دونوں اداکارائیں مس انڈیا مقابلے میں حصہ لینے کی تیاری کررہی تھیں۔ دونوں ہی اپنے سروں پر اس ٹائیٹل کا تاج سجاناچاہتی تھیں، لیکن ایشوریا نے یہ ٹائیٹل لوگوں میں اپنی پسندیدگی کی بدولت حاصل کرلیا اور خود کو ایک اسٹیبلش ماڈل کے طور پر متعارف کرایا تب ہی سے ان دونوں کے درمیان ایک ان دیکھی چپقلش چلی آرہی ہے۔ مس ورلڈ اور مس یونی ورس کے مقابلے کے دنوں میں بھی ان دونوں کا رویہ ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ ''رف'' ہی رہا۔ ان تما م باتوں سے قطع نظر دونوں ایکٹریسز نے کبھی بھی ایک دوسر ے کے خلاف کوئی منفی بات نہیں کہی لیکن ان کے درمیان آج بھی کشیدگی اور سرد مہری کا تعلق برقرار ہے۔
پریانکا چوپڑہ اور کرینہ کپور:
بولی وڈ کی ان دونوں طرح دار اداکارائوں میں بہت سی باتیں مشترک ہیں دونوں ہی تقریباً ہم عمر ہیں دونوں ہی اپنے اپنے وقت میں بولی وڈ کی ٹاپ کلاس اداکارہ شمار کی جاتی رہی ہیں اور دونوں ہی کے کئی مشترکہ دوست بھی ہیں۔ دوستی کا رشتہ قائم نہ ہونے کی بنیادی وجہ ''کافی ودھ کرن شو'' میں کرینہ نے پریانکا کے بارے میں کچھ ایسی باتیں کہیں جن کا پریانکا نے برا منایا۔ دوسری طرف شاہد کپور کے ساتھ پانچ سال تک رکھنے کے بعد جب کرینہ نے اس سے اپنا تعلق توڑ دیا، تب پریانکا نے شاہدکپور کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا۔ میڈیا نے ان دونوں کے تعلقات کو ہوادی۔ یہ بات کرینہ کو پسند نہ آئی جس کی وجہ سے وہ کسی بھی جگہ پریانکا کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے باز نہیں آتی۔
شردھا کپور اور پرینتی چوپڑہ:
بولی وڈ کی ان دونوں نئی اداکارائوں میں ابھی سے ہی پیشہ ورانہ رقابت نظر آتی ہے اور دونوں ہی اس کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں لیکن دونوں کے درمیان کشیدگی اور سرد مہری کی اہم وجہ ادیتہ رائے کپور ہے۔ ادیتہ''عاشقی ٹو'' میں شردھا کپور کے ساتھ ہیرو تھا اور کہا جاتا رہا کہ دونوں کے درمیان ذاتی طور پر بھی کچھ ہے، لیکن جب ادیتہ نے پرینتی کے ساتھ فلم ''دعوت عشق'' میں کام کرنا شروع کیا تب شردھا نے پرینتی کو ادیتہ سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔ یہ بات پرینتی کو ناگوار گزری اور دونوں نے ایک دوسر ے کے خلاف محاذ بنالیا۔
رانی مکھرجی اور ایشوریا رائے بچن:
شاہ رخ خان کی فلم ''چلتے چلتے'' سے ان دونوں کے درمیان کشیدگی کا آغاز ہوا۔ جب اس فلم میں ایشوریا کی جگہ رانی مکھرجی کو کاسٹ کیا گیا۔ فلم کی کام یابی رانی کے لیے سود مند رہی اور ایشوریا کو اس بات کا افسوس رہا کہ اس نے چلتے چلتے فلم میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا۔ تاہم دوسری اہم وجہ جس کی بنا پران دونوں ایکٹریسز کے درمیان دوستی جیسا رشتہ استوار نہ ہو سکا، وہ یہ ہے کہ رانی اور ابھیشیک بچن کے درمیان پیار کے سلسلے سے سب ہی واقف تھے اور رانی بچن فیملی سے کافی قریب بھی تھی۔ ان دونوں کے تعلقات کو دیکھتے ہوئے یہی سمجھا جا تا رہا کہ رانی اور ابھیشیک بہت جلد شادی کرلیں گے، لیکن ابھیشیک نے ایشوریا سے شادی کر کے سب کو حیران کردیا اور یہیں سے رانی اور ایشوریا کے درمیان ایک ان دیکھی لڑائی شروع ہوئی جو اب تک جاری ہے۔
شلپاشیٹی اور روینہ ٹنڈن:
بولی وڈ میں اکثردو ہیروئنز کے درمیان خراب تعلقات کی وجہ اکثر وبیشتر کوئی ہیرو ہی رہا ہے۔ روینہ اور شلپا کے درمیان بھی یہی معاملہ رہا روینہ اور اکشے کمار نے جب فلم ''مہرہ'' میں کام کیا تو دونوں ہی ایک دوسرے کے قریب ہوگئے۔ دونوں ہر جگہ اپنے تعلقات کا برملا اظہار بھی کیا کرتا تھے، کیوںکہ دونوں ہی شادی کی حد تک سنجیدہ تھے۔ دونوں نے باقاعدہ منگنی بھی کی تھی، لیکن اکشے کمار اپنی بھنورا صفت خصوصیت کے باعث روینہ کو چھوڑ کر شلپا کی زلفوں کا اسیر ہو گیا۔ اس بات کا سارا الزام روینہ نے اکشے کے بجائے شلپا کو دیا۔ نتیجہ یہ نکلا دونوں ایک دوسرے کی حریف بن گئیں بعد میں اکشے نے شلپا سے بھی شادی نہیں کی، لیکن ان دونوں ہیروئینز کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہی رہے۔
ریکھا اور جیا بچن:
ان دو نوں ایکٹریسز کے درمیان صرف امیتابھ بچن ہی کشیدگی کی وجہ رہے۔ دونوں کے درمیان آج تک قائم ہے۔ یش چوپڑہ کی فلم ''سلسلہ'' ایک حقیقی لو ٹرائی اینگل یعنی امیتابھ ، جیا بہادری اور ریکھا پر بنائی گئی تھی۔ ان دونوں کا رومانس کسی سے ڈھکا چھپا نہیں تھا۔ جیا نے اس ساری صورت حال کو بڑی فراخ دلی سے ہینڈل کیا تھا۔ یہ وجہ تھی کہ ریکھا اور جیا کے درمیان ایک خاموش جنگ آج بھی قائم ہے۔ اسی لیے کسی ایوارڈ کے فنکشن میں بھی یہ دونوں اداکارئیں ایک ساتھ نہیں دیکھی گئیں۔
سونم کپور اور ایشوریا رائے:
ان دونوں کے درمیان تنازعے کا آغاز اس وقت ہوا جب سونم کپور کو بین الاقوامی میک اپ پراڈکٹ کے لے ایشوریا کی جگہ برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا۔ اسی وجہ سے کینز فلم میلے میں ایشوریا نے سونم کپور کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر چلنے سے انکار کردیا تھا۔ یہاں تک ہی نہیں ان کی ذاتی چپقلش اس حد تک بڑھ گئی کہ ایک ایوارڈ فنکشن میں سونم نے ایشوریا کو آنٹی کہہ کر بلایا تو وہ برافاختہ ہو گئیں۔
دپیکا پاڈوکون اور کرینہ کپور:
ان دونوں کے درمیان کبھی دوستی کا رشتہ قائم نہیں ہوسکتا تھا، کیوںکہ کرینہ نہیں چاہتی تھی کہ دپیکا فلم ''لو آج کل'' میں سیف کے ساتھ کام کرے، اسی لیے اس نے سیف پر کافی دبائو ڈالا تھا کہ وہ یہ فلم کرنے سے انکار کردے، لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ دوسری طرف دپیکا نے بھی کرینہ کو کو بی گریڈ اداکارہ کہہ کر اس کے خلاف محاذ قائم کرلیا۔ ان ہی باتوں کی وجہ سے آج تک ان دونوں کے تعلقات سردمہری کا شکار ہیں۔