اٹلی کا جنگی جہازخیرسگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

چاہتے ہیں کہ پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں، کمانڈنگ آفیسر

فوٹو: ایکسپریس

جدید جنگی آلات سے لیس اٹلی کا بحری جنگی جہازفرانسسکوموسورانی خیرسگالی دورے پرکراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا۔

اٹلی کا جنگی بحری جہاز فرانسسکو موسورانی 3روزہ خیرسگالی دورے پرکراچی پہنچا ہے، بحری جہاز پرعملے کے 137افرادسوارہیں جبکہ بحری جہاز سینسر، گن زکےعلاوہ جدید آلات سے لیس ہے۔

فرانسسکوموسورانی کے عرشے پرایک جدید ترین ہیلی کاپٹربھی موجودہے،جو گہرے سمندروں میں مسلسل 7گھنٹے آپریشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فرانسسکو موسورانی کے کمانڈنگ آفیسرگلوواننی مونونے قونصل آف اٹلی دانیلوگیوراڈنیلا کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔


کمانڈنگ آفیسرکا کہنا تھا کہ دوستانہ دورے پرکراچی پہنچے، پاک بحریہ نے شانداراستقبال کیا، فرانسسکو موسورانی بحری جہازجدید جنگی آلات سے لیس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ بحری تعاون سمیت تجارتی تعلقات ہیں، خواہش ہےکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کےساتھ بحری مشقوں کے دوران جنگی تجربات کا تبادلہ کیا،پاکستان کی بہت ساری اشیا بشمول چاول،ٹیکسٹائل اورآم اٹلی میں بہت زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔
Load Next Story