بھارت کیخلاف میچ کیلیے قومی ٹیم کے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان
بابر اعظم کپتان جبکہ نائب کپتان شاداب خان کو مقرر کیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کا ٹاکرا 2 دستمبر کو پالے کیلے میں ہوگا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیاکپ 2023 میں بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیپال کے خلاف کھیلے جانے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔ جس کی کپتانی بابر اعظم جبکہ بطور نائب کپتان شاداب خان ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل رمیز راجا نے بابراعظم سے بڑی درخواست کردی
اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر) محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں کل دونوں ٹیموں کا ٹاکرا سری لنکا کے شہر پالے کیلے میں ہوگا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت کے تسلسل کو قائم رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔