ملک میں امن و استحکام پاک فوج کے شہدا کی مرہون منت ہے آرمی چیف
جنرل عاصم منیر کی بنوں میں خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت، دہشت گردی کی کے ناسور کو ہر قیمت پر ختم کرنے کا عزم
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں میں پاک فوج پر حالیہ خود کش دھماکے پر کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمہ کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بنوں میں پاک فوج پر حالیہ خود کش حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا۔ اس سے قبل آرمی چیف کو خودکش دھماکے کے ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان میں امن و استحکام ہمارے شہدا کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، دہشت گردی کی کے ناسور کوہر قیمت پر ختم کریں گے۔
آرمی چیف نے بنوں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ کویقین دلایا کہ قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔