عمران خان نے سلمان رشدی کے وکیل کو اپنا وکیل مقرر کرلیا عطا تارڑ
عمران خان کے وکیل نے پاک فوج کے خلاف اور بھارتی فوج کے حق میں 1971 کی جنگ کے حوالے سے رپورٹ بھی تحریر کی، لیگی رہنما
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملعون سلمان رشدی کے وکیل کو اپنا وکیل مقرر کرلیا ہے۔
پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاست کو مذہب کے ساتھ گڈمڈ کرنے کے ہم قائل نہیں ، مگر کل ایک اہم ایشو سامنے آیا تو آج پریس کانفرنس کرنا پڑی ۔ کل عمران خان کے عالمی عدالت میں نمائندگی اور وکالت کے لیے ایک وکیل جیفری رابرٹسن کو مقرر کیا گیا ہے، عالمی عدالتوں میں 2 ممالک کے تنازعات ان کی باہمی رضامندی سے لے جائے جاتے ہیں ۔
عطا تارڑ نے کہا کہ کیا عمران خان پاکستان کے خلاف عالمی عدالت میں جا رہے ہیں ۔ عمران خان کا وکیل ملعون سلمان رشدی کا بھی وکیل رہا ۔ سیاست اتنی اہم نہیں کہ اپنے ہی ملک کے خلاف عالمی عدالت میں آپ ملعون سلمان رشدی کے وکیل کو اپنا وکیل مقرر کریں ۔ کیا آپ کو صرف وہی ایک وکیل ملا تھا، کیا دنیا میں اور قابل وکلا نہیں ہیں ؟ وکیل جیفری رابرٹسن نے ملعون سلمان رشدی کو اپنے گھر میں پناہ بھی دی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ اس وکیل نے مسیحی بھائیوں کی بھی دل آزاری کی اور یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے میگزین کا بھی وکیل رہا ۔ اس وکیل نے پاک فوج کے خلاف اور بھارتی فوج کے حق میں 1971ء کی جنگ کے حوالے سے رپورٹ بھی تحریر کی ۔
عطا تارڑ نے کہا کہ آپ جو کیسز بھگت رہے ہیں، وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے ۔ آپ اپنے جرائم کے بعد پاکستان کو عالمی عدالت میں گھسیٹ رہے ہیں؟۔ سرحد پار والے لوگ عمران خان کو اس لیے پسند کرتے ہیں کیوں کہ عمران خان ان کے حق میں کام کرتا ہے ۔ ہمارے لیڈروں نے عالمی عدالتوں میں وکلا کا ٹریک ریکارڈ چیک کر کے ان کو ہائر کیا ۔یہ اسرائیلی لابی کا حصہ ہیں ۔
لیگی رہنما نے کہا کہ جندال کی نواز شریف سے ملاقات مری میں ہوئی ہوتی تو ان کی 4 سال حکومت رہی۔ یہ کوئی ثبوت کیوں نہیں نکال سکے ۔ شریف خاندان علما کی جوتیاں اٹھانے والا خاندان ہے ۔ عمران خان کی ڈیل کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈروں پر الزامات لگے تو کسی عدالت نے اس پر آواز نہیں اٹھائی یا فیصلہ نہیں کیا ۔ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں اور فیصلے کر رہی ہیں ۔ عدالتیں گڈ ٹو سی یو کہہ رہی ہیں جب کہ ہم عدالتوں میں کھڑے رہتے تھے ۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی نے 120 ارب روپے لاہور کے صرف ماسٹر پلان میں بنائے ۔ ہم نے اپنے دور میں امیر بندے کا علاج بند کر دیا اور صرف غریب کے لیے علاج کی سہولت برقرار رکھی ۔ صحت کارڈ کے نام پر کاروبار بند ہونا چاہیے تھا۔ ہم نے عمران خان کے خراب کیے ہوئے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو ٹھیک کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار سے زیادہ معیشت کو سنبھالنے والا شخص کوئی اور نہیں ہے۔ مہنگائی کے خلاف ہر جماعت کو احتجاج کرنا چاہیے۔ ملک میں فروری میں انتخابات ہو جائیں گے ۔ ہمیں انتخابات سوٹ کرتے ہیں۔