شاہین شاہ آفریدی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
بھارت کیخلاف میچ میں شاہین نے 10 اوورز میں 35 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
ہفتے کو سری لنکا کے شہر کینڈی میں بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں شاہین آفریدی نے انتہائی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 10 اوورز میں 35 رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں جس میں دو میڈان اوورز بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں: میں بس کوشش کرتا ہوں ، اللہ میری مدد کرتا ہے، شاہین آفریدی
شاہین آفریدی نے روہت شرما، ویرات کوہلی، ہارڈیک پانڈیا اور رویندرا جدیجا کی وکٹیں حاصل کیں۔
پاک بھارت میچ کے بعد شاہین آفریدی کی انٹرنیشنل وکٹوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی ہے جس کے بعد وہ 24 سال کی عمر سے پہلے 250 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے ساتویں بولر بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ؛ بارش کے باعث پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم
شاہین آفریدی کی تیز رفتار سوئنگ بولنگ نے انہیں دنیا بھر کے بلے بازوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بنا رکھا ہے اور اس کارنامے نے انہیں لیجنڈری پاکستانی بولرز وقار یونس اور ثقلین مشتاق کی صف میں شامل کردیا ہے۔