الیکشن کمیشن نے 3 سال سے صوبوں میں تعینات افسران کو وفاق بلا لیا

الیکشن کمیشن کا سیکریٹری اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کو مراسلہ، گریڈ 17 سے بائیس کے سیکریٹریٹ گروپ سمیت افسران کی فہرست بھی طلب

فوٹو فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تین سال سے زائد عرصے سے صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق بلانے کی ہدایت جاری کردی۔

الیکشن کمیشن نے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکریٹری اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کو مراسلہ جاری کردیا۔


مراسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ صوبوں میں تین سال سے زائد تعینات گریڈ 17 سے 22 کے سیکریٹریٹ گروپ اور او ایم جی، ایکس کیڈر افسروں کی فہرست فراہم کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے علاوہ تمام گریڈ 17 سے بائیس کے افسران کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری ہیں، اس ضمن میں ای سی پی کے چیف نے سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کی ہے۔
Load Next Story