سری لنکا میں کرکٹ بخارعروج پر پہنچ گیا شائقین کے فیورٹس میں آفریدی بھی شامل

ایئرپورٹ پر قائم ایک دکان کے مالک ہارون نے کہاکہ میں کمار سنگاکاراکا بہت بڑا پرستار ہوں

ایئرپورٹ پر قائم ایک دکان کے مالک ہارون نے کہاکہ میں کمار سنگاکاراکا بہت بڑا پرستار ہوں. (فوٹو : فائل)

KARACHI:
ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے میزبان سری لنکا میں کرکٹ بخار عروج پر پہنچ گیا۔


کولمبو کو خاص طور پر میگا ایونٹ کی مناسبت سے خاصا سجایا گیا ہے، مقامی لوگ بھی ایونٹ کے حوالے سے کافی پُرجوش ہیں، سری لنکن شائقین کے پسندیدہ کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی بھی شامل ہیں،کیب ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ہم ایونٹ کے دوران بارش نہ ہونے کے لیے دعائیں کررہے ہیں۔

ایئرپورٹ پر قائم ایک دکان کے مالک ہارون نے کہاکہ میں کمار سنگاکاراکا بہت بڑا پرستار ہوں، ان کو ملنے والے تین آئی سی سی ایوارڈز صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ بھارت سے آنے والے ایک شائق ابھیشیک بھرت کمار نے کہاکہ میری پسندیدہ ٹیم ویسٹ انڈیز اور مجھے اس کے چیمپئن بننے کا امکان زیادہ دکھائی دیتا ہے۔
Load Next Story