جیمزویب دوربین نے پیچدارکہکشاں کی خوبصورت تصویر جاری کردی
اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ کہکشاں میں نئے ستاروں کی جھرمٹیں تشکیل پارہی ہیں جو پہلی مرتبہ دیکھی گئی ہیں
ناسا کی مشہور جیمزویب خلائی دوربین نے لچھے دار مرغولہ شکل کی ایک کہکشاں کی بہت خوبصورت اور تفصیلی تصویر جاری کی ہے۔
اس کی خاص بات یہ ہے کہ ایک جانب تو یہ بہت تفصیلی منظر ہے تو دوسری جانب اس میں نئے ستاروں کی جھرمٹ تشکیل پارہی ہے اور یہ منظر اس سے قبل نہیں دیکھا گیا تھا۔ اگرچہ جیمز ویب دوربین نے دلچسپ اور حیرت انگیز تصاویر جاری کی ہیں۔ ان تصاویر سے کائنات کے متعلق نئے انکشافات بھی ہوئے ہیں۔ لیکن یہ منظر بھی کم اہم نہیں ہے۔
مرغولہ دار ایسی کہکشاؤں کو ورل پول گیلکسی کہا جاتا ہے۔ انہیں دیکھنے پر پانی کی بھنور کا گمان ہوتا ہے۔ نئی تصویر میں نمایاں تصویر کو تکنیکی نام ایم 51 اور این جی سی 5194 ہے جو ایک سے دوسرے کنارے تک 77000 نوری سال پر محیط ہے۔ جبکہ ہمارے نظامِ شمسی سے دوکروڑ 70 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ ایک خوبصورت کہکشاں ہے جس کے اندر نئے ستارے اور ان کی جھرمٹیں بن رہی ہیں۔
تصویر کے اندر نارنجی رنگت گردوغبار کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ پیلے ریشے آئیونائز گیس پر مشتمل ہے جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ یہاں نئے ستارے تشکیل پارہے ہیں اور وہ بڑی تعداد میں گچھوں کی صورت بن رہے ہیں۔