پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے وزیراعظم

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا، نواز شریف

ایران کے ساتھ تجارت کو 5 ارب ڈالرتک لے جانا چاہتے ہیں،تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے،نوازشریف فوٹو؛ پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔



تہران میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات میں دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں جب کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔


ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم نواز شریف کو ظہرانہ دیا اور دورہ پاکستان کی وزیراعظم کی دعوت بھی قبول کی۔

Load Next Story