ایشیاکپ نیپال کو شکست دیکر بھارت سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا

نیپال کو ہندوستانی ٹیم نے 10 وکٹوں سے شکست دی

(فوٹو: کرک انفو)

ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پالی کیلے میں ہونے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نیپال کی ٹیم 48.2 اوورز میں 230 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

بارش کے باعث بھارت کی بیٹنگ 2.1 اوورز میں 17 رنز پر روک دی گئی تھی اور تاخیر کی وجہ سے بھارت کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 23 اوورز میں 145 رنز کا ہدف دیا گیا۔

بھارت نے 145 رنز کا ہدف 20.1 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ روہت شرما نے 74 اور شبمن گل نے 67 رنز بنائے۔

قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کے اوپنر کشال بھرتیل نے 38 اور آصف شیخ نے 58 رنز کے ساتھ ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا تھا۔

نیپال کی پہلی وکٹ 65 رنز پر گری جبکہ 77 رنز پر دوسرا کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گیا۔ نیپال کی تیسری وکٹ 93 رنز اور چوتھی وکٹ 101 رنز پر گری۔


سومپال کامی 48، کشال بھرتیل 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی طرف سے محمد سراج اور رویندرا جدیجا نے 3، 3 جبکہ محمد شامیہارڈیک پانڈیا، شرڈل ٹھاکر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم نے فیلڈنگ کے دوران تین کیچز بھی چھوڑے۔ بھارتی ٹیم نے جسپریت بمراہ کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

بھارت کی ٹیم

کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شیرس ایر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، محمد شامی اور محمد سراج شامل ہیں۔

نیپال کی ٹیم

کپتان روہت پوڈیل، کشال بھرٹیل، آصف شیخ، سومپال کامی، گلشن جھا، بھیم شرکی، دیپیندر سنگھ ایری، کشال مالا، سندیپ لامیچھانے، کرن کے سی اور للت راج بنشی۔
Load Next Story