بچے کی پیدائش پر بمراہ ٹیم کو چھوڑ کر بھارت روانہ

بھارتی بولر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بچے کی پیدائش کا اعلان کیا

بھارتی بولر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بچے کی پیدائش کا اعلان کی (فوٹو: فائل)

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے لیے وہ فوری ٹیم کو چھوڑ کر وطن روانہ ہوگئے۔

بمراہ نے پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2023 کے پہلے میچ میں حصہ لیا تھا تاہم نیپال کے خلاف میچ میں وہ ٹیم کا حصہ نہیں بنے۔

بھارتی بولر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بچے کی پیدائش کا اعلان کیا۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری چھوٹی سی فیملی میں اضافہ ہوا ہے اور آج صبح بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام ''اندگ'' رکھا ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by jasprit bumrah (@jaspritb1)






 

اطلاعات کے مطابق بمراہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: گوتم گمبھیر آپے سے باہر، اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو نازیبا اشارہ

واضح رہے کہ جسپریت بمراہ بھارٹی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر ہے جنہوں نے آئندہ ورلڈ کپ میں بھی اسکواڈ حصہ بننا ہے۔ بمراہ کی جگہ ٹیم میں محمد شامی کو شامل کیا گیا ہے۔
Load Next Story