نواز شریف کی قیادت میں تعلیم کے شعبے میں انقلاب لائیں گے شہباز شریف

جی سی ایس ای کے امتحان میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والی طالبہ ماہ نور چیمہ کو نوازشریف کی جانب سے لیپ ٹاپ کا تحفہ

فوٹو اسکرین گریپ

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو نواز شریف کی سربراہی میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات لے کر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جی سی ایس ای کے امتحان کے 34 مضامین میں اے اسٹار گریڈ حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے والی 16 سالہ طالبہ ماہ نور چیمہ سے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات ہوئی۔

نواز شریف نے امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے پر طالبہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا۔
Load Next Story