کلفٹن میں شہری اور پولیس اہلکار کے درمیان جھگڑے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل

واقعہ 3 روز قبل پیش آیا تھا، واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے، ایس ایس پی ساؤتھ

—فوٹو: اسکرین شاٹ

کلفٹن میں شہری اور پولیس اہلکار کے درمیان جھگڑے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


فوٹیج میں پولیس اہلکار اور شہری آپس میں گتھم گتھا ہوتے ہوئے دکھا جا سکتا ہے۔ بعدازاں پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہاتھ اور پاؤں سے پکڑ کر پولیس وین میں ڈال کر اپنے ہمراہ لے گئے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے بتایا کہ واقعہ 3 روز قبل پیش آیا تھا اور اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے انھوں ںے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کیا جائیگا۔
Load Next Story