ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے میچزکولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ

سری لنکن دارالحکومت میں مسلسل برستی بارشوں کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، اے سی سی کی جانب سے باقاعدہ اعلان جلد متوقع

(فوٹو: کرک انفو)

کولمبو میں مسلسل برستی بارش کی وجہ سے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے تمام میچز ہمبنٹوٹا میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس بارے میں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے باقاعدہ اعلان جلد سامنے آجائے گا۔ ذرائع کے مطابق سپر فور مرحلے کے سری لنکا میں شیڈول میچز جن کا آغاز9 ستمبر سے ہونا ہے وہ اب کولمبو کے بجائے ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے۔

کولمبو میں مسلسل بارشوں کے پیش نظر ایشین کرکٹ کونسل اور سری لنکن بورڈ کی مشاورت کے بعد پی سی بی نے بھی میچز کی ہمبنٹوٹا منتقلی پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔


مزید پڑھیں: ایشیاکپ: پی سی بی کا دوسرے مرحلے کے میچز کی کولمبو سے منتقلی پر تحفظات

براڈ کاسٹرز سے بھی لاجسٹک ایشوز پر تبادلہ خیال کے بعد میچز کی کولمبو سے منتقلی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سپر فور مرحلے میں اہم مقابلہ 10 ستمبر کو پاکستان کا ہے جس میں مدمقابل ممکنہ ٹیم بھارت کی ہوگی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ سپر فور مرحلے کے میچ کولمبو سے منتقل کیے جانے کا امکان

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچز پاکستان اور دبئی میں کرانے کی تجویز بھی دی تھی۔
Load Next Story