لاوے کی گرمی سے بچانے اور دیگر سیاروں کے لیے کپڑے بنانے والی انوکھی کمپنی
برطانوی کمپنی نے فولادی لباس، خلائی کپڑے، دیگر سیاروں کے پہناوے اور لاوا پروف کپڑے بھی بنائے ہیں
ایک برطانوی کمپنی کے مطابق اس کے مٹیریئل سائنس کے شعبے نے برسوں کی تحقیق کے بعد غیرروایتی لباس اور پارچے تیار کیے ہیں جو اس دنیا کے شدید ماحول، خلا اور دوسرے سیاروں پر بھی پہنے جاسکتےہیں۔
وولبیک نامی کمپنی نے انسولیشن فراہم کرنے کے علاوہ لاوے کی حرارت سے بچانے والے کپڑے بھی بنائے ہیں۔ کمپنی کے مطابق وہ مستقبل کے لیے لباس بنارہے ہیں جنہیں پہن کر مستقبل کا احساس ہوگا۔
ان میں ایک حادثاتی جیکٹ ہے جو خلا سے زمین پر آمد کے وقت ہوائی دباؤ اور رگڑ سے پیدا ہونےوالی حرارت برداشت کرسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کھولتے ہوئے پانی کی گرمی بے اثر کرنے اور خون جمادینے والی برف کےلیے بھی کپڑے بنائے گئے ہیں۔
لیکن یہ لباس خاصے مہنگے مثلاً سوبرس تک چلنے والی جیکٹ کی قیمت 560 ڈالر ہے یعنی ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے ہے۔ خلا سے زمین میں اترتے ہوئے پہنی جانے والی جیکٹ کی قیمت 1500 ڈالر تک ہوسکتی ہے۔ ایک جیکٹ میں 40 فیصد پولی بینزیمائیڈیزول سے بنی ہے جو سیاہ لاوے کی حرارت میں بھی نہیں جلتی جہاں عام درجہ حرارت 1300 درجے سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔
فوری طور پر خشک ہونے والی ایک شرٹ کی قیمت 435 ڈالر ہے جو بارش، پسینے یا پانی میں ڈوب جانے کے بعد فوری طور پر خشک ہوجاتی ہے۔ اسے کپاس اور مصنوعی ریشوں سے بنایا گیا ہے۔ ایک جیکٹ سورج کی روشنی سے بھی چارج ہوتی ہے اور رات کے وقت چکمتی ہے تاکہ لوگ دور سے پہننے والے کو پہچان سکیں۔