فیشن انڈسٹری میں اپنی صلاحیتیں منوانا چاہتی ہوں چنبیلی

پاکستان میں فیشن انڈسٹری ترقی کررہی ہے اسی ماہ ایک میگاشو میں ریمپ پر واک کروں گی، اداکارہ

پاکستان میں فیشن انڈسٹری ترقی کررہی ہے اسی ماہ ایک میگاشو میں ریمپ پر واک کروں گی، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

اداکارہ چنبیلی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری ترقی کی منزلیں طے کررہی ہیں۔


ملکی ڈیزائنروں اورماڈلزنے بیرون ملک اپنی صلاحیتوں کو منواکروطن کانام روشن کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ میں بھی فیشن انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کومنواناچاہتی ہوں ۔ماڈلنگ میں میر ی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے لیکن اس وقت میری صلاحیتیں منظرعام پرآئیں گی جب میرے کمرشلزٹیلی کاسٹ ہونگے۔

انھوں نے بتایا کہ حال ہی میں لاہور میں کمرشلز شوٹ کروائے ہیں ۔چنبیلی کاکہناتھاکہ جلد ہی کیٹ واک بھی شروع کرنیوالی ہوں ،رواں ماہ کے آخرمیںمقامی ہوٹل میں ہونے والے میگھاشومیں ریمپ پرواک کرونگی جس میںنامور فیشن ڈیزائنرڈولی کے تیارکردہ ملبوسات کی نمائش کرنے کے ساتھ ڈانس پرفارمنس بھی ہے ۔
Load Next Story