عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی فلم انٹرنیشنل فیسٹیول کیلئے منتخب

’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے ساتھ کرن جوہر کے انڈسٹری میں 25 برس مکمل ہوئے تھے

فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر کی بلاک بسٹر فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کو انٹرنیشنل بوسن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب کرلیا گیا۔

فلمساز نے خوشی کی خبر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بہت خوش اور شکرگزار ہیں کیوں کہ 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' بوسن فلم فیسٹیول جارہی ہے۔




عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم کو 'اوپن سینما سیکشن' کی کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے اور فیسٹیول 4 سے 13 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کے ساتھ کرن جوہر کے انڈسٹری میں 25 برس مکمل ہوئے تھے اور انہوں نے سات برس کے وقفے سے کسی فلم کو ہدایت کاری دی تھی۔

فلم میں بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندرا، جیا بچن، اور شبانہ اعظمی بھی موجود تھیں اور فلم کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔
Load Next Story