چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرون ملک کیسز کیلیے کسی کی خدمات حاصل نہیں کیں وکیل
چیئرمین پی ٹی آئی کا چودہ روزہ ریمانڈ شاید ضمانت سے پہلے ختم ہوجائے، بیرسٹر عمیر نیازی
پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے رکن بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرون ملک کیسز کیلیے کسی وکیل کی خدمات حاصل نہیں کیں۔
بشریٰ بی بی کی ہمراہ اٹک جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ بیرون ملک کیسز کے لئے چئیرمین تحریک انصاف نے کسی وکیل کو ہائیرنہیں کیا اور نہ ہی پارٹی نے بیرون ملک میں کیس درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں سات ستمبر کی تاریخ مقرر ہے، آج ہی وزارت قانون جج کی تعیناتی کیلیے خط لکھ دے گی، چیئرمین پی ٹی آئی کا چودہ روزہ ریمانڈ شاید ضمانت سے پہلے ختم ہوجائے۔
بیرسٹر عمیر نیازی نے بتایا کہ آج جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید کچھ کتابیں پہنچائی ہیں۔