جنوبی افریقی خواتین کرکٹرز کی کراچی میں شاپنگ عشائیہ میں شرکت
تقریب میں کھلاڑیوں کو سندھ کی روایتی اجرک پیش کی گئی، اس موقع پر ثقافتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا
جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور قومی ویمنز کرکٹرز نے کراچی کے شاپنگ مال میں خریداری کی۔
پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر آئی جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور قومی ویمنز کرکٹرز نے کلفٹن کے شاپنگ مال میں خریداری کی، بعدازاں دونوں ٹیموں نے سندھ کے نگراں وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ کی جانب سے عشائیہ میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمن ٹیم کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹی20 سیریز میں وائٹ واش
تقریب میں کھلاڑیوں کو سندھ کی روایتی اجرک پیش کی گئی، اس موقع پر ثقافتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا،عشائیہ میں سندھ کے وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) حارث نواز، سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، اولمپئن اصلاح الدین و دیگر شریک موجود تھے.
دریں اثنا دونوں ٹیمیں بدھ کی شام نیشنل اسٹیڈیم پر پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعے کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔