کراچی سابق ٹاؤن ناظم لیاقت آباد فائرنگ سے جاں بحق
سابق ٹاؤن ناظم لیاقت آباداورجماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر پرویز محمود اور انکے دوست فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ نارتھ ناظم آباد کےعلاقےمیں اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹر پرویزمحمود اپنے دوست کے ہمراہ گاڑی میں سفرکر رہےتھے کہ اچانک نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے انکی گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر پرویز اور انکے دوست جاں بحق ہوگئے۔
لاشوں کوعباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق ملزمان فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔
جماعت اسلامی نے ڈاکٹر پرویز محمود اورانکے دوست کےقتل کی شدید مذمت کی ہے۔