بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ مکمل

آخری مرحلے میں ریاست اتر پردیش، بہار اور مغربی بنگال کے 41 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔

بھارت میں پارلیمانی انتخابات کا آغاز 7 اپریل سے شروع ہوا تھا۔ فوٹو: فائل

ؔبھارت میں دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے اور طویل ترین پارلیمانی انتخابات کے آخری اور نویں مرحلے میں 41 نشستوں پر بھی پولنگ مکمل ہوگئی ہے۔


بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے آخری مرحلے میں ریاست اتر پردیش، بہار اور مغربی بنگال کے 41 نشستوں پر پولنگ ہو ئی۔ انتخابی عمل کے آخری مرحلے میں بنارس کی ایک نشست توجہ کا مرکز ہے جہاں سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے وزارت عظمٰی کے نامزد اُمیدوار نریندر مودی، عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال اور کانگریس پارٹی کے اُمیدوار اجے رائے مدمقابل تھے کیونکہ اس نشست کا نتیجہ ملک کا سیاسی مستقبل بدل سکتا ہے۔ اگر بی جے پی پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرلے اور نریندر مودی بنارس سے ہار جائیں تو ان کے لئے وزیر اعظم بننا ناممکن ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں پارلیمانی انتخابات کا آغاز 7 اپریل سے شروع ہوا تھا۔ 14 مئی سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی اور 16 مئی سے نتائج آنا شروع ہوجائیں گے۔
Load Next Story