آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ بابراعظم شاداب کے نام شامل
ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن بھی اگست 2023 کے بہترین پلیئرز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگست 2023 کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے ویب سائٹ کیلئے آگاہ کیا گیا ہے کہ فہرست میں مینز کرکٹ سے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن اگست 2023 کے بہترین پلیئرز کی فہرست میں شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ایشیاکپ میں نیپال کے خلاف شاندار 151 رنز کی اننگز کھیلنے جبکہ افغانستان کے خلاف پاکستان کو 0-3 سے کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے پر ٹاپ تھری میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
لیگ اسپنر اور نائب کپتان شاداب خان پہلی بار پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز میں نامزد کیا گیا ہے، انہوں نے گزشتہ ماہ اگست میں بلے اور گیند کے ساتھ نمایاں پرفرامنس کا مظاہرہ کیا تھا۔
دوسری جانب ویمنز کی فہرست پلئیر آف دی منتھ کی فہرست میں ملائیشیا کی عینا حمیزہ ہاشم، آئرلینڈ کی آرلین کیلی اور نیدرلینڈز کی ایرس زیولنگ شامل ہیں۔