کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی چار مبینہ حملہ آور ہلاک

ملزمان کے زیر استعمال گھر سے خود کش جیکٹ، پانچ دستی بم، دھماکا خیز مواد اور ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئیں، ترجمان سی ٹی ڈی

(فوٹو : فائل)

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے چار مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔


اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں کی گئی، ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ہلاک حملہ آور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے زیر استعمال گھر سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے جن میں خود کش جیکٹ، پانچ دستی بم، دھماکا خیز مواد سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء شامل ہیں۔
Load Next Story