پاکستان اورایران کوترقی کےلئےمل کر کام کرنے کی ضرورت ہے وزیر اعظم نواز شریف

پاکستان اور ایران کی مذہبی اور ثقافتی اقدار مشترک ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا فوٹو : فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورایران کو ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔


سرکاری میڈیا کے مطابق اپنے دورہ تہران کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی مذہبی اور ثقافتی اقدار مشترک ہیں اور دونوں ملکوں کو ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے .

واضح رہے کہ وزیر اعظم گزشتہ روز ایران پہنچے تھے اور ان کے ہمراہ کئی وفاقی وزرا، مشیران اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی ہیں ۔
Load Next Story