برطانیہسنگین جرائم میں ملوث سابق فوجی باورچی کا لباس پہن کر جیل سے فرار
سابق برطانوی فوجی 21 سالہ ڈینیئل خلیفی کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات کا سامنا تھا
برطانیہ میں سرکاری خفیہ دستاویزات کو لیک اور راز داری ایکٹ کی خلاف ورزی جیسے سنگین جرائم میں قید سابق فوجی چکمہ دیکر فرار ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کی جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قید 21 سالہ سابق فوجی ڈینیئل عابد خلیفی کھانے پکانے کے لیے آنے والی باورچی کی وردی پہن کر جیل کے عملے کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا۔
سابق فوجی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ باورچی کی وردی پہن کر کیٹرنگ والوں کے ساتھ ٹرک کے خفیہ خانے میں چھپ کر جیل سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا۔
جیل کے عملے کو اس وقت پتہ چلا جب انھوں نے ڈینیئل خلیفی کا بیرک خالی پایا۔
یاد رہے کہ سابق فوجی کو مئی میں نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا۔ اس پر بم بنانے اور اسے تین مختلف مقامات پر نصب کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام بھی ہے۔
جیل کے عملے نے وزارت داخلہ کو اطلاع دی جس کے بعد تمام ایئرپورٹس اور بندرگاہوں میں الرٹ کردیا گیا تاکہ ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے سے روکا جا سکے۔
علاوہ ازیں پولیس نے ہر اُس جگہ چھاپا مار کارروائی کی تیاری کرلی جہاں ملزم کی موجودگی کا امکان ہے۔ ایک شہر کو دوسرے شہر سے ملانے والی شاہراؤں پر بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی تاہم اب تک پولیس اسے گرفتار نہیں کرسکی۔