پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے وزارت خزانہ
وزارت خزانہ نے پا نچ ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
وزارت خزانہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پانچ ہزار روپے مالیت کے نوٹ پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی، اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل جعلی نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پانچ ہزارروپے مالیت کے نوٹ 30ستمبر 2023 سے بند کردیے جائیں گے۔
جعلی نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ 30ستمبر تک اپنے پاس موجود 5ہزارروپے مالیت کے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر مجاز بینکوں کی شاخوں سے تبدیل کروالیں۔
دریں اثنا نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں اس نوٹیفکشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کے پھیلاؤ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
This is fake. The Govt of Pakistan shall act against the people spreading this kind of fake news to create chaos.
یہ جھوٹا نوٹیفکیشن ہے۔
حکومتِ پاکستان ایسے جھوٹے نوٹیفیکیشن پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرے گی۔