سابق لیگ اسپنرمشتاق احمد قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن بالنگ کوچ مقرر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہونا اعزازکی بات ہے، مشتاق احمد
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو قومی ٹیم کا اسپن بالنگ کوچ مقررکردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے بالنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد سے 2 سال کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے، اس معاہدے کا باضابطہ اعلان آج شام تک کردیا جائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہونا اعزازکی بات ہے اور اس کے لئے انہوں نے غیر ملکی معاہدوں سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی 2 سالہ مدت کے دوران وہ اسپنرز کی تربیت کے ساتھ ساتھ بیٹسمینوں کی رہ نمائی بھی کریں گے۔
مشتاق احمد نے 1990 سے 2003 تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ میچز میں 185 جبکہ ون ڈے میں 161 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ وہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے آنجہانی کوچ باب وولمر کے نائب کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں تاہم گزشتہ 5 برسوں سے وہ انگلینڈ کے بالنگ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔