سست شہری کا مقابلہ دیر تک لیٹے رہیں اور ہزار یورو انعام پائیں
مونٹی نیگرو میں سالانہ ’سُست شہریوں‘ کے مقابلے میں سب سے دیر تک لیٹے رہنے والے کو انعام دیا جائے گا
یورپ کے ایک چھوٹے سے ملک مونٹی نیگرو میں سالانہ سست شہریوں کا مقابلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس میں سب سے طویل وقت تک لیٹے رہنے والے ایک خوش نصیب کو 1000 یورو انعام میں دیا جائے گا۔
کئی روز قبل پلوزائن شہر کے مضافات میں واقع ایک دیہات بریزنے میں ایک جھونپڑا نما خیمہ لگایا گیا ہے جہاں ُسستی مقابلہ شروع ہوگیا۔ گزشتہ برس 117 گھنٹے تک لیٹے رہنے والے شخص کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔ اب بھی یہ مقابلہ جاری ہے اور کئی دنوں سے جاری ہے۔
مقابلے میں شرکا بہت پرعزم ہیں کہ وہ نیا ریکارڈ بنا کر جائیں گےاور یہاں سے نہیں ہلیں گے۔ 2021 کی سست ترین 38 سالہ چیمپیئن ڈیوبرا ایکسش نے کہا کہ وہ پرعزم اور بہترین صحت ہیں اور انتظامیہ ہمارا خیال رکھ رہی ہے۔
'ہمیں بس اتنا کرنا ہے کہ لیٹے رہنا ہے۔' انہوں نے کہا۔
واضح رہے کہ یہ مقابلہ گزشتہ 12 برس سے جاری ہے جس کی میزبانی رودنہا بلیگوہیوز کرتے ہیں اور انہی کے ہوٹل کے باہر یہ مقابلہ ہوتا ہے۔ 'ہم نے مذاق میں یہ مقابلہ شروع کیا تھا کیونکہ مونٹی نیگرو کی عوام کو سست سمجھا جاتا ہے تو کیوں نہ سستی کا ایک مقابلہ ہی کرا لیا جائے،' انہوں نے کہا۔
کل 21 افراد نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا جن میں سے اب سات افراد ہی باقی بچے ہیں اور کل 463 گھنٹے سے لیٹے ہوئے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون دیر تک لیٹتا ہے۔ اس دوران بیٹھنے اور کھڑے ہونے کی ممانعت ہے جبکہ 8 گھنٹے بعد صرف دس منٹ کھڑے ہونے اور انگڑائی لینے کی اجازت ہے۔
تمام شرکا کو لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ تاہم وقت گزارنے کے لیے شرکا ایک دوسرے سے باتیں بھی کرتے رہتے ہیں۔