جوان کی کامیابی پر کنگنا رناوت خوش شاہ رخ کو دیوتا قرار دے دیا
شاہ رخ خان حقیقی زندگی کے بھی سپر ہیرو ہیں، اداکارہ
شاہ رخ خان کی نئی فلم 'جوان' کی کامیابی سے خوش اداکارہ کنگنا رناوت نے انہیں دیوتا قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی پوسٹ میں کنگنا رناوت نے کہا کہ شاہ رخ خان حقیقی زندگی کے بھی سپر ہیرو ہیں۔ نوے کی دہائی میں رومینٹک ہیرو سے لے کر تقریبا 60 سال کی عمر تک انہوں نے جو جدوجہد کی وہ مثالی ہے۔
کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ مجھے وہ وقت یاد ہے جب لوگ لکھتے تھے کہ شاہ رخ خان ختم ہوگیا ہے اور ان کی فلموں سے متعلق چوائس کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔ شاہ رخ خان کی جدوجہد ان تمام آرٹسٹوں کے لیے مثال ہے جو کامیابی کو انجوائے کررہے ہیں لیکن آنے والے وقت کے لیے تیار نہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان وہ دیوتا ہیں جس کی ہندی سینما کو ضرورت ہے۔ ان کی محنت، ہمت اور انکسار کو سلام کرتی ہوں۔ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم جوان کل ریلیز ہوئی تھی اور پہلے ہی دن متعدد ریکارڈ توڑتے ہوئے دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔