بالی ووڈ اداکار ورون دھون شوٹنگ کے دوران زخمی

ٹانگ کس چیز سے زخمی ہوئی پتا نہیں چلا، ورون دھون

ورون دھون جلد فلم کا پرومو ریکارڈ کروائیں گے، پروڈکشن ہاؤس:فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکار ورون دھون فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔


اداکار ورون دھون نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران میری ٹانگ زخمی ہوگئی۔ زخم کس چیز سے لگا پتا نہیں چلا تاہم اب برف کے پانی میں پیر رکھ کر بیٹھا ہوا ہوں تاکہ درد میں کچھ کمی آئے۔

پروڈکشن ہاؤس کے مطابق ورون دھون جلد فلم کا پرومو اور فلم کے کچھ اہم سینز ریکارڈ کروائیں گے جن کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ ورون دھون کی فلم وی ڈی 18 آئندہ سال مئی میں ریلیز ہوگی۔
Load Next Story