سندھ میں گریڈ سے اوپر درجے پر تعینات افسران کوہٹانے کی فہرست تیار شاہد حیات بھی شامل
مختلف محکموں میں 150 سے زائد افسران اپنے گریڈ سے اوپر درجے پر تعینات ہیں، ذرائع
سپریم کورٹ کے حکم پر او پی ایس افسران کو ہٹانے کی فہرست تیار کرلی گئی ہے جس کے تحت مختلف محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز کئی افسران متاثر ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر اپنے گریڈ سے اونچے درجے پر تعینات افسران کو ہٹانے کی فہرست تیار کرلی گئی ہے جسے چیف سیکریٹری سندھ وزیراعلیٰ سید قائم علی شا ہ کو منظوری کے لیے بھیجیں گے۔
ذرائع کے مطابق مختلف محکموں میں 150 سے زائد افسران اپنے گریڈ سے اوپر درجے پر تعینات ہیں جبکہ او پی ایس کے تحت جن محکموں کے افسران متاثر ہوں گے ان میں محکمہ داخلہ،صحت خوراک اور دیگر محکمے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات بھی او پی ایس کے تحت تعینات افسران میں شامل ہیں جس پر ان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔