بھارت میں جی 20 اجلاس ’’کتوں‘‘ کیلئے وبال جان بن گیا

کتوں کو گھسیٹا اور مارا پیٹا جارہا ہے جبکہ انہیں خوارک کے بغیر پنجرے میں بند کیا جارہا ہے، پروفیسر اشوک

—فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ

بھارت جی 20 کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔ اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان شرکت کے لیے موجود ہیں تاہم نریندر مودی کے حکم پر نئی دہلی کے آوارہ کتوں کی شامت آگئی۔

بھارت کی سیاسی اور سماجی صورتحال پر گہری نظر رکھنے والے پروفیسر اشوک سائن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ 'ایکس' پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ''مودی جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے دہلی کو کتوں سے صاف کررہے ہیں''۔

انہوں نے کہا کہ ''کتوں کو گھسیٹا اور مارا پیٹا جارہا ہے جبکہ انہیں خوارک کے بغیر پنجرے میں بند کیا جارہا ہے اور انہیں انتہائی ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے''۔



اس سے قبل جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل مودی سرکار کی دنیا کو سب اچھا دکھانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ انتظامیہ نے نئی دہلی میں واقع کچی آبادیوں کو ڈھانپ دیا اور جی 20 اجلاس کے پوسٹرز لگا دیے۔



بھارتی حکومت نے جی 20 اجلاس کے رکن ممالک سے اپنے غریب عوام اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی کو چھپانے کے لیے نمود و نمائش، پوسٹرز اور کلچرل پروگرامز پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ بے دردی سے خرچ کیا ہے جس پر مودی سرکار کو سخت عوامی تنقید کا سامنا ہے۔




 

 
Load Next Story