پی آئی اے کو عبوری ریلیف دینے کیلیے اقدامات مکمل

حکومت کے تعاون اور بینکوں کو دی گئی ہدایات کے باعث فنڈز کا اجراہوگا

ادارے کے مالی بحران کے باعث ملازمین کو اگست کی تنخواہیں تاحال نہ مل سکیں۔ فوٹو: فائل

حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو عبوری ریلیف دینے کے لیے اقدامات مکمل کرلیے۔

پی آئی اے کی مالی مشکلات میں بہتری کے تناظر میں حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو عبوری ریلیف دینے کیلیے اقدامات مکمل کرلیے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے پرانے قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار تھا۔


یہ بھی پڑھیں: اکاؤنٹس تاحال منجمد، پی آئی اے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں

حکومت پاکستان کے تعاون اور بینکوں کو دی گئی ہدایات کے باعث فنڈز کا اجراہوگا جس سے پی آئی اے کی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا، اگلے ہفتے تک متوقع فنڈز کو جہازوں اور ان کے انجنوں کی لیز، پرزہ جات اور بیرون ملک ہینڈلنگ کی ادائیگیوں کیلیے استعمال کیا جائیگا۔

ادھر پی مالی بحران کے باعث آئی اے ملازمین و افسران کو اگست کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی جاسکیں، تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ رواں ماہ کے وسط تک طول پکڑسکتا ہے۔
Load Next Story