کیرتھر میں آئی بیکس میں پائی جانے والی بیماری معمہ بن گئی
گزشتہ چند ماہ کے دوران بیماری میں مبتلا کئی آئی بیکس مر چکے ہیں
دیہی سندھ علاقے کیرتھر میں آئی بیکس میں پائی جانے والی بیماری معمعہ بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق پراسرار بیماری عفریت کی مانند سندھ کے روایتی آئی بیکس پر حملہ آور ہورہی ہے اور گزشتہ چند ماہ کے دوران بیماری میں مبتلا کئی آئی بیکس مر چکے ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ آئی بیکس مبینہ طور پر چوپایوں میں پائی جانے والی پی پی آر نامی وبائی بیماری کا شکار ہورہے ہیں، ایک سروے کے مطابق کیرتھر کے علاقے میں 30 ہزار کے قریب آئی بیکس پائے جاتے ہیں۔
آئی بیکس کے علاوہ کیرتھر اورملحقہ علاقوں میں ایک اور قیمتی جانور اڑیال بھی پایا جاتا ہے، جان لیوا بیماری کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے تو نایاب جانوروں کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔